9 نومبر 2020 - 11:02
ٹرمپ چلے گئے ہم اور ہمارے پڑوسی رہ گئے: ظریف

’’ٹرمپ چلے گئے، ہم رہ گئے اور پڑوسی‘‘، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں مشترکہ مفادات کے حصول کی غرض سے علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ اختلافات اور کشیدگی کو کم کرنے کا واحد راستہ بیٹھ کر گفتگو کرنا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے منہ زوری کی پالیسی ترک کر کے کثیر فریقی رخ، تعاون اور قانون کے احترام کی پالیسی اختیار کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکی عوام نے اپنی بات کہہ دی ہے اور دنیا بھی اس وقت یہ دیکھ رہی ہے کہ امریکہ کے نئے حکام، ٹرمپ حکومت کی تخریب کاری، قانون شکنی اور منہ زوری کی روش کو ترک اور کثیر فریقی رخ، تعاون اور قانون کے احترام کی پالیسی کو اختیار کرتے ہیں یا نہیں؟

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے: کردار سب سے اہم چیز ہے۔ ایران کا ماضی پوری طرح عیاں ہے: عزت و احترام کا تحفظ، مفادات اور ذمہ دارانہ سفارتکاری۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲